’’ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے‘‘

شہباز شریف کو بھی اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا اور نواز شریف بھی واپس نہیں آئیں گے، شیخ رشید

106

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کررہے ہیں، وہ ایک کو لندن اور دوسرےکو رائیونڈ چھوڑ کر آئیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم منہ چھپانےکی بجائے مقابلےکی طرف آئے ورنہ داستان بن جائےگی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نےخالی کرنا شروع کردیے ہیں، ایک طرف آٹےکی لائن ہوگی دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے، ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو بھی اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا اور نواز شریف بھی واپس نہیں آئیں گے، ان کی سیاست پرقل پڑھاجائے گا۔ کاؤنٹ ڈاؤن شروع 15اپریل تک عام انتخابات کا شیڈول بھی آجائےگا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.