حکومت کا مکمل بجلی بحال کرنیکا دعویٰ، کئی علاقے تاحال محروم

لاہور شہر بھر میں جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

12

موصول اطلاعات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہر صبح 10 بجے تک بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ ملک میں بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے آدھا ملک متاثر ہوا ہے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ طلب اور رسد میں فرق کے باعث 4 سے 6 گھنٹے لوڈ منيجمنٹ کی جا رہی ہے، جب کہ بجلی کی فراہمی نارمل ہوتے ہی سپلائی میں بہتری آ جائے گئی۔نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی، طویل بریک ڈاؤن سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت اکثر حصے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، لاہور میں 1100 میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، جنوبی پنجاب، بلوچستان،سندھ کے اکثر علاقوں میں 12 گھنٹے بعد سپلائی بحال ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دیکر بھارت نے نیاریکارڈ قائم کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.