ن لیگ والو کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے: یاسمین راشد

20

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں سے کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب آپ مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح عوام نے ووٹ دیا اس پر قوم کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، کیمپین نہیں کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا، اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی، امیدواروں کے نشان نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جنہوں نے جیلوں میں اور جیلوں سے باہر مشکلات کاٹیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  معروف سیاست دان طاہرحسین مشہدی انتقال کرگئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.