کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر جیتوں گا: چودھری نثار

ٹیکسلا: (تکبیر نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا۔

31

سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا، علاقے کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا، میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی، کل ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ کیلئے بائیو میٹرک ویزا اپائنٹمنٹ کی غیر قانونی تجارت:بروکرزنے 800 پاؤنڈ تک لینا شروع کردیے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.