سونے کی قیمت میں کمی

18

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 42 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 298 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 130 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 42  ہزار 450 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 298 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 130 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کم ہوکر 1822 ڈالرز فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.