برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے میں تبدیلی کا قانون پیش، یورپی یونین کا انتباہ

13

برطانیہ میں حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک ایسا نیا مسودہ قانون پیش کر دیا ہے جس کی منظوری کے ساتھ ہی یورپی یونین کے ساتھ کیے گئے بریگزٹ معاہدے میں شمالی آئرلینڈ سے متعلق طے شدہ تجارتی ضوابط یک طرفہ طور پر تبدیل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر برطانیہ کی پارلیمنٹ نے یہ مجوزہ قانون منظور کیا تو وہ برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی تاہم برطانوی حکومت نے غیر معمولی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اس اقدام کو جائز قرار دیا ہے۔

اس قانونی مسودے کے مطابق برطانیہ کے دیگر حصوں سے شمالی آئرلینڈ جانے والے سامان کو کسٹم کی چیکنگ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ یہ مجوزہ قانون برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ طے کردہ بریگزٹ معاہدے کے سراسر خلاف ہے۔ کچھ برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور یورپی یونین نے اس قانونی بل کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں واقع یورپی یونین ہیڈ کوارٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ برطانوی مسودہ قانون بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف وزری ہے۔ یورپی کمیشن کے مطابق وہ برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے یورپی عدالتِ انصاف کا دروازہ بھی کھٹکھٹا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے عدالت کے گیٹ پر بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر حاضری لگوائی، واپس لاہور روانہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.