کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
جسٹن ٹروڈو نے جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں تنہائی اختیار کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا۔
I’ve tested positive for COVID-19. I’ll be following public health guidelines and isolating. I feel okay, but that’s because I got my shots. So, if you haven’t, get vaccinated – and if you can, get boosted. Let’s protect our healthcare system, each other, and ourselves.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 13, 2022
انہوں نےمزید لکھا کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن افراد نے کورونا ویکسی نیشن کروالی ہے وہ بوسٹر شاٹس لگوائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی جسٹن ٹروڈو میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔