’سی این جی سیکٹرز کو گیس کی فراہمی سے سالانہ 1500 ارب روپے تک گردشی قرضہ کم کیا جاسکتا ہے‘

37

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی سیکٹرز کو گیس کی فراہمی سے سالانہ 1500 ارب روپے تک گردشی قرضہ کم کیا جاسکتا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ پنجاب کے سی این جی سٹیشنز گذشتہ سات ماہ سے بند پڑے ہیں انھیں فورا کھولنے کے لئے گیس فراہم کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں آسمان کو چھوتی تیل کی قیمتوں کے منفی اثرات سے مہنگائی کی ستائی عوام کو نجات دلانے کے لئے فورا سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کی جائے۔

غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو حکومت مہنگے دام پر گیس مہیا کرتی ہے اور کوئی سبسڈی نہیں دیتی ہے جبکہ دوسرے سیکٹرز کو سستے دام پر گیس مہیا کی جاتی ہے اور اربوں روپے کی سبسڈی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سی این جی کے علاوہ کوئی سیکٹر گیس کی بروقت قیمت  قومی خزانے میں جمع نہیں کراتا ہے اور سی این جی آج بھی پٹرول کے مقابلے میں سستی ہے۔

مزید پڑھیں:  40 سال سے کم عمر کے نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.