ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ سے ہرجانے کی رقم نہیں لیں گے اگر ہرڈ فیصلے کے خلاف اپیل نہ کریں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جانی ڈیپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.30 ملین امریکی ڈالر کا ہرجانہ نہیں لیں گے۔
جانی ڈیپ کے وکیل بنجمن چیو نے مشہور پروگرام گڈ مارننگ امریکا میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپ کا کہنا ہے اُنہیں رقم سے کوئی غرض نہیں تھی، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہرڈ فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کرتیں تو ڈیپ اُن سے ہرجانہ وصول نہیں کریں گے۔ شو میں ڈیپ کی دوسری وکیل کیملی ویسکوئز بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ کے ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالتی جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ایمبر ہرڈ کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم ایمبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں۔
I wish Johnny Depp would now give a statement waiving all Amber Heard’s damages, saying it was never about the money, urge the trolls to stand down & wish her well.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 1, 2022
مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا کہ اُن کی خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ ایمبر ہرڈ کی جانب سے پہنچنے والے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم نہ لینے کا اعلان کریں۔ اب جانی ڈیپ نے ہرجانہ لینے سے انکار کرکے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ اُن کا مقصد جھوٹے الزامات سے خود کو بے گناہ ثابت کرنا تھا۔