کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں دانستہ طور پر راہگیروں کو روند ڈالنے والے وین ڈرائیور کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 29 سالہ ایلک میناسیان نے 2018 میں ٹورنٹو میں درجنوں افراد کو وین تلے روند ڈالا تھا، اس حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔
وین ڈرائیور پر 11 افراد کے قتل اور 16افراد کے اقدام قتل کا جرم ثابت ہوا جس کے بعد عمر قید کی سزا دی گئی۔
پیر کو سزا سنانے والی کورٹ میں زندہ بچ جانے والوں اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے افراد کی جذباتی گواہی بھی شامل تھی۔
میناسیان نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ معاشرے کو سزا دینے کی خواہش سے متاثر ہوا تھا، اس نے کورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ مجرمانہ طور پر ذمہ دار نہیں ہے۔