آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہے، ایستررویز پیریز

40

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستررویز پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ میکرو اکنامک استحکام کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کو تیار ہے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ایستررویز پیریز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ کے مسودہ کا جائزہ لے رہے ہیں، پروگرام کے کلیدی مقاصد کے حصول کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔ایستررویز پیریز کا مزید کہنا تھا کہ محصولات اوراخراجات کے بارے میں وضاحت کیلئے بات چیت جاری ہے۔دوسری جانب آج اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا تو معیشت تباہ اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قيمت نہيں بڑھائی اور آئی ايم ايف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ ورلڈ بينک ايک پيسہ نہيں دے گا اور دنيا بھی ڈيفالٹ ملک کے طور پر ديکھے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں بھی زیادہ سبسڈیز دی جا رہی تھیں اب وہاں تیل مل رہا ہے نہ بجلی ، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ایک ہفتے کیلیے دفعہ 144 نافذ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.