اگر ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہوگا، شاہدخاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہوگا۔

12

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لےرہا ہے،اگر آج ملک کوچلانا ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کرنا ہوگا۔شاہد خاقان نے کہا کہ صدر مملکت نے نیب قوانین سے متعلق بل دن پورے ہونے کے بعد واپس بھجوادیا، صدر جماعت کے کارکن ہیں یا ملک کے صدر ہیں،انھوں نے اتنے مضحکہ خیز ریمارکس دیے کہ جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کا صدر معاملات میں رکاوٹ بننے کے بجائے سہولت کاری کرتا ہے اور ان کا رویہ دیکھ کرسوچیں کہ آپ کوتاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیرمین نیب آج اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرے اور جو احتساب کا چیرمین رہا ہے وہ خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے کہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ اور انھوں نے پہلے دن سے اسی روش پر چل کر ملکی معشیت تباہ کی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ان معاملات کو حل کررہی ہیں تاہم بوجھ عوام آج بھی برداشت کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرنا ہوگا۔ یہ بھی وضاحت کی کہ وقتی بوجھ برداشت کرکے ان مسائل سے جان چھڑائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیرستان میں دستی بم کا دھماکا، دو اہلکار شہید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.