ای سی سی، یوٹیلٹی اسٹورز ریلیف پیکیج میں 30جون تک توسیع
اسلام آباد(تکبیر نیوز) ای سی سی نے وزیراعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکیج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے وزیراعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکیج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دے دی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ملک بھر میں گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی بھی منظوری کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز کیلیے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔ای سی سی نے پی ایس او اور پی ایل ایل کیلیے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلیے 36 ارب فنڈز فراہم کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آیل ریفاینریز کو قیمتوں میں فرق کی ادائیگی کی مد میں 25.61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔