امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں میں ناچ رہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(تکبیر نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔

45

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلیاں کھیل تماشا بن چکی ہیں۔وزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

مزید پڑھیں:  میرا کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.