مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

19

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

سری نگر سے کمشیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج وادی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بول نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف کی شہادت پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.