ایشیا کپ میں شرکت کےبعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

ایئرپورٹ پرمداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

15

پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔بابر اعظم کے ہمراہ نسیم شاہ، آصف علی،عثمان قادر،چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور کرکٹ بورڈ کا دیگر عملہ بھی وطن واپس پہنچ گیا۔بابراعظم کی ایئرپورٹ آمد پر انھیں دیکھ کر مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
اس موقع پر سخت سیکیورٹی حصار میں کھلاڑیوں کو ان کی گاڑیوں تک پہنچایا گیا تاہم کچھ مداحوں نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.