برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں

19

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں رواں ماہ سے جاری مسلسل بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ 125 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔بارشوں اور سیلاب کے باعث 5 لاکھ 37 ہزار زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ انفراسٹریکچر تباہ ہوچکا ہے اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ ریلیف کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیا کا فقدان ہے۔ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اخراجات کی مد میں تقریباً 12.1 بلین ریئس یعنی 2.34 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی فنڈز میں سے 60 بلین ریئس سے زیادہ کا فنڈ پہلے ہی دیا چکا ہے۔
ادھر برازیل میں موسم کی پیشن گوئی کرنے والے میٹسول نے خبردار کیا ہے کہ ایک دو روز میں مزید بارش کی توقع ہے۔ شہری بلاضرورت گھروں سے نہیں نکلیں۔ برازیلی سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر متوقع موسم میں شدت آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے ترکیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.