سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شاپنگ مالز میں ماسک پہننے پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی ماسک پہننے کی عائد پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے جبکہ تقریبات میں بھی ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ائیرپورٹس اور فلائٹس میں بھی ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کامیاب رہی ہے اور اب بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم جاری رہے گی۔