قومی بجٹ 23-2022،آئی ایم ایف کا حکومتی پالیسوں پر خدشات کا اظہار

13

قومی بجٹ 23-2022،آئی ایم ایف کا حکومتی پالیسوں پر خدشات کا اظہار

ذرائع  کے مطابق آئی ایم ایف کا  پاکستان کے بجٹ 23- 2022 پر تحفظات کا اظہار کردیا پاکستان کو ساتویں جائزے کے تحت 95 کروڑ ڈالر کی قسط کا فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوگا ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کو قرض کی فراہمی ایجنڈے میں شامل نہیں

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے ٹیکس مراعات واپس لینے کی تجویز دی ہے

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اب تک آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام ہیں جبکہ  دیگر مالیاتی اداروں نے بھی قرض کو آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام  کے قرض سے مشروط کیا ہے

واضح رہے کہ موجودہ حکومت پیٹرول ،ڈیزل بجلی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔۔

مزید پڑھیں:  کانگریس کی سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.