محکمہ صحت بلوچستان کا گریڈ 9 کا ملازم کروڑوں روپے اثاثوں کا مالک نکلا
ملزم میڈیکل ٹیکنیشن کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کے گریڈ 9 کے ملازم کے کروڑوں روپے کے اثاثے سامنے آئے ہیں، ملزم خالد بھٹی محکمہ صحت میں میڈیکل ٹیکنیشن ہے۔نیب حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خالد بھٹی کے بیوی، بچوں اور بزنس پارٹنر کے نام کوئٹہ، لاہوراور ساہیوال میں کمرشل پلازے، گھر اور زرعی اراضی ہے۔نیب حکام نے بتایا کہ نیب نے ملزم میڈیکل ٹیکنیشن کے اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، اور اس کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔نیب کے مطابق ملزم خالد بھٹی کرپشن کے ایک اور کیس میں عدالت کی جانب سے 2 سال قبل جیل گیا تھا، اور اس وقت بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، جب کہ ملزم کے خلاف یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔