کامران اکمل کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

55

کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استمعال کرے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بریت کی حمایت کاالزام، دوپراسیکیوٹرزکی درخواست پرفیصلہ محفوظ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.