خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کردیا۔خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 1 ہزار 332 ارب روپے ہے۔بجٹ تقریرمیں صوبائی وزیرخزانہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا ایک خود دار صوبہ ہے اور اس صوبے میں بسنے والے 4 کروڑ افراد نے نہ کسی کی غلامی کی اور نہ کرسکتے ہیں۔تیمورسلیم جھگڑا نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 1332 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کا حجم 418ارب روپے ہے جبکہ 10 لاکھ خاندانوں کے لیے فوڈ کارڈ شامل کیا گیا ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 26ارب روپے کی لاگت سےغریب خاندانوں کو خوارک کی مد میں ریلیف پیکج دیا جائے گا جب کہ 63ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ 58ہزار اساتذہ سمیت ڈاکٹرزاور قبائلی اضلاع کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔