سندھ کے ویٹنری دیپاڑٹمنٹ نے اوباڑو پر چیک پوسٹ بنا دی، لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں سے بھرے ٹرک واپس بھیج دیئے گئے۔ شہری قربانی کے لئے جانور خریدتے وقت احتیاط کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر جانور نہ خریدا جائے۔ڈی جی لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نے کہا کہ کئی شہریوں نے جانور خریدے جن میں لمہی اسکن پائی گئی، لمپی اسکن والے جانور کے جسم پر دانے اور پھوڑے بن جاتے ہیں۔ حکومت نے شہر 4 داخلی راستوں پر چیک پوسٹ بنائے ہیں۔