وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، بجلی کے بند کارخانوں کو چلایا جارہا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 25 سے 29 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ اڑھائی گھنٹے ہوگی۔ یکم جولائی سے بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی۔ 30 جون سے 600 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کردی۔