حکومت کا غیر فعال سرکاری بینک اکاونٹس بند کرنے کا فیصلہ

21

وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاونٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذریعے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ زیرو بینک بیلنس کے حامل ہزاروں سرکاری غیر فعال بینک اکاونٹس موجود ہیں،وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاؤنٹ میں جمع کیے جارہے ہیں۔فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے سوا کسی اور اکاؤنٹ میں فنڈز رکھنے کی ممانعت ہے۔

وزارت خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے سے کھولے گئے تمام سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.