یوکرین جنگ، پہلے 100 دنوں میں روس نے ایندھن برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے

17

فن لینڈ میں توانائی اور صاف ہوا پر تحقیق کے ایک ادارے کی جانب سے حال ہی میں منظرعام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے پہلے سو دنوں میں معدنی ایندھن کی برآمدات سے 93 بلین یورو کمائے ہیں۔

آج پیر کے روز شائع ہونے والی اس تازہ ترین رپورٹ کے مطابق روسی ایندھن کی زیادہ تر برآمدات کا مرکز یورپی یونین کے رکن ممالک تھے۔ فن لینڈ کے ادارے سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جب یوکرین حکومت مغربی ممالک سے روس سے تجارتی روابط ختم کرنے کا پُر زور مطالبہ کر رہی ہے۔

فن لینڈ کے ادارے سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ہی یورپی یونین کے رکن ممالک کی اکثریت نے روس سے خام تیل کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم اس سے پیشتر یورپی یونین کے رکن ممالک یوکرین جنگ کے پہلے سو روز کے اندر روسی ایندھن کی کُل برآمدات کا 61 فیصد حصہ درآمد کر چکے تھے۔ واضح رہے کہ روسی ایندھن کا سب سے بڑا غیر یورپی درآمد کنندہ ملک چین ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.