گھر پر آلو سے چہرہ بلیچ کرنے کا آسان طریقہ

36

بلیچ میں تیز کیمیکل شامل ہوتے ہیں جو کہ چہرے کی نازک جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس سے بعض اوقات داغ دھبے بھی ہو جاتے ہیں۔

اسی لئے ہم یہاں آپ کو آلو سے بلیچ بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

بلیچ بنانے کا طریقہ

اس بلیچ کو بنانے کے لئے آپ کو ایک بڑا آلو درکار ہوگا۔ آلو کو چھیل کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے اپنے گرائینڈر میں ڈال کر دو بڑے کھانے کے چمچ عرقِ گلاب ڈال دیں۔

اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس مکسچر میں ایک لیموں کا عرق ملا دیں اور اگر جلد خشک ہے تو ایک بڑا کھانے کا چمچ شہد ملادیں۔

اگر جلد نارمل ہے تو یہ دونوں چیزیں بھی ڈالی جاسکتی ہیں یا پھر ان دونوں چیزوں کو شامل کیے بغیر صرف آلو اور عرقِ گلاب کے مکسچر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ استعمال:

اس قدرتی بلیچ کواپنے چہرے پرکسی برش کی مدد سے ماسک کی طرح لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک قدرتی خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر خشک کرلیں۔

یہ ایک قدرتی بلیچ ہے اس کو مرد حضرات بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بلیچ ہاتھ، پاؤں اور گردن کی سیاہی اور دھبے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

آلو میں موجود قدرتی اجزاء کیسے کام کرتے ہیں:

آلو ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ والی خصوصیات رکھتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس سے جلد کی لچک بڑھتی ہے اس کے علاوہ آلو جلد کو سانولی رنگت دینے والے پگمنٹ میلانن کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے جلد سفید ہونے لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہلی میں تیز آندھی کا طوفان اور ژالہ باری، دو افراد ہلاک

بلیچ میں شامل عرقِ گلاب جلد کو تروتازہ اور ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لیموں چہرے کا تیل صاف کرتا ہے اور خشک جلد والوں کے لئے شہد نمی فرام کرکے جلد کو خوبصورت ، گورا اور بے داغ بناتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.