نیپرا نے  بجلی 3 روپے 99  پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

22

نیپرا نےاپریل کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے)نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

جارہ کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 3 روپے 99  پیسے اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بل پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سےقبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا۔

نیپرا کے مطابق اپریل کا ایف سی اے مارچ  کی نسبت 1 روپے 13 پیسے  جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کےعلاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  روس نے جرمنی کو گیس کی سپلائی روک دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.