ایئرلائن کے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(تکبیر نیوز)ایندھن اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

26

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایرلائنز کی جانب سے اندرون و بیرون ممالک پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور سے دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور سے پی آئی اے کا کراچی کے لیے دو طرفہ کرایہ 64ہزار 150روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 85ہزار 930روپے کا ہوگیا۔
کراچی سے پی آئی اے کا اسلام آباد کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 46ہزار 600 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 76ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔اسی طرح لاہور سے پی آئی اے کا ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ کرایہ 4لاکھ 58ہزار 716 روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 6لاکھ 67ہزار روپے سے بڑھ گیا ہے۔لاہور سے پی آئی اے کا شارجہ کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 13ہزار روپے 927 تک بڑھ گیا جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 9ہزار روپے تک ہوگیا۔
لاہور سے پی آئی اے کا دمام کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 35ہزار 222 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں سات منزلہ عمار ت میں دھماکہ، انیس افراد جاں بحق ، سو سے زائد زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.