ملک میں پانی کا بحران ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرگیا

47

سندھ کے بیراجوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ایری گیشن ترجمان کے مطابق سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں میں پانی کی کمی 61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور سندھ میں بارشیں نہ ہونے سے صورتحال خراب ہوگئی جس کے باعث سندھ، پنجاب، بلوچستان پانی کی کمی کا شکار ہے۔

گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر ایک مرتبہ پھر پانی کی سطح کم ہونے لگی،  گڈو بیراج پر پانی کی کمی تقریباً 80 کم، کوٹری بیراج پر 68 فیصد، سکھر بیراج پر 46 فیصد پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس صورت حال میں صوبہ بلوچستان 73 فیصد، سندھ 61 فیصد اور پنجاب 49 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ گذشتہ 40 برس میں بیراجوں میں پانی کی اتنی کمی نہیں ہوئی جتنی اب ہے، پانی کی قلت کے باعث چاول، کپاس، گنے سمیت خریف کی دیگر فصلیں شدید متاثر ہیں۔

محکمہ انہار کے مطابق آئندہ روز میں بارشیں نہیں ہوئیں تو سندھ میں مزید پانی کا بحران پیدا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تربیلہ ڈیم میں گزشتہ پندرہ دنوں سے ڈیڈ لیول پر ہے، تربیلہ ڈیم میں 1398 فٹ پانی موجود ہے۔

گڈو بیراج سے نکلنے والی بیگاری کینال تاحال بند ہے، بیگاری کینال یکم مئی کو کھولا جانا تھا، گزشتہ چار روز میں گڈو بیراج پر 11 ہزار کیوسک پانی کم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان کا بہیمانہ قتل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.