ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

مریم نواز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا

56

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی وطن واپس آرہی ہیں۔ مریم نواز آئندہ ہفتے پاکستان آجائیں گی۔ مریم نواز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی جانب سے گورنر بلیغ الرحمان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے۔ سمری پر دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔دوسری جانب عمران خان نے خیبرپختونخوا کی قیادت کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتہ کو گورنر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترکی؛ دہشت گرد تنظیم داعش کے 189 افراد گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.