جب افغان بارڈر فورس کا پھینکا گیا گولہ نشے کے عادی شخص کے ہاتھ لگا
ایسا لگا جیسے دشمن کو زندہ پکڑ لیا ہو، نشے کے عادی شخص کا بیان
دوسری جانب افغان فورسز کی جانب سے چمن کے شہری علاقے پر برسایا جانے والا توپ کا ایک گولہ نہ پھٹ سکا۔توپ کا گولہ ایک نشے کے عادی شخص کے قریب گرا جس کو اس نے اٹھاکر خود ہی ڈی فیوز کردیا اور ان کو بیچنے کے لئے کندھے پر رکھ کر لے جانے لگا۔اپنے بیان میں نشے کے عادی شخص کا کہنا تھا کہ میں نے دشمن کے توپ خانے کا گولہ ناکارہ کیا، ایسا لگا جیسا دشمن کو زندہ پکڑ لیا ہو۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے چمن میں پیش آئے واقعے پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ چمن واقعے میں افغانستان نے تسلیم کرلیا کہ غلطی ان کی تھی، معافی بھی مانگ لی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی بارڈر میٹنگ میں طے پایا غلطی افغانستان کی تھی، واقعہ کسی منصوبہ بندی کے تحت ہوا اس کے شواہد نہیں ملے، افغانستان کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا، افغانستان نے معافی مانگی ہے، معاملہ طے پاگیا۔