ایبٹ آباد میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے ماں اور چار کمسن بچے جاں بحق

42

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع کھولہ چوناکاری میں مزدور کے گھر پر گیس لیکج کے باعث دو کمسن بیٹیاں، دو بیٹوں اور بیوی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں شمیم بی بی، دو کمسن بچیاں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ ایک شخص جو باپ ہے اُسے تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔مکینوں نے تشویش ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا تو اندر ماں اور چار بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  بل گیٹس نانا بن گئے؛ بڑی بیٹی کے ہاں بچی کی پیدائش
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.