حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

16

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خبر زیرِ گردش ہے حال ہی میں حکومت نے ایک وفد اسرائیل بھیجا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت کی دو ٹوک پالیسی تھی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ ہم نے عمران خان کی ہدایت پر مظلوم فلسطینیوں پر بمباری ختم کرنے اور جنگ بندی رکوانے کے لیے اقوام متحدہ میں فلسطینوں کا مقدمہ لڑا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکہ کے دوران بند کمرے میں کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کے سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے کی مخالفت نہیں کریگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول اس خبر کی تردید کریں، اگر خاموش رہے تو سمجھ لیں دال میں کچھ کالا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہو سکتا، امپورٹڈ حکمران کشمیر میں مظلوم کمشیریوں پر جاری بھارتی جبر و تشدد کے باوجود بھارتی حکومت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں واضح کہا تھا بھارت کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال اور مظلوم کشمیریوں پر تشدد بند نہیں کرتا ہم بھارت کے ساتھ تعلقات نہیں بڑھا سکتے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد، ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6 لاکھ سالانہ کر دی گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.