پاکستان میں فی الحال پٹرول تقریباً 210 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے، مہنگائی مکاؤ مارچ کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر مہنگائی کے ایسے بم گرائے کہ غریب کے پاس اب خود کشی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100 روپے سے بھی نیچے آگئی ہیں۔
لیکن اس سے پہلے کہ آپ پٹرول پمپ جا کر لائن میں لگ جائیں یہ بھی جان لیں کہ یہ قیمتیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کم ہوئی ہیں، پاکستان میں ابھی وہی آئی ایم ایف کے آگے گٹھنے ٹیکے بیٹھی شہباز حکومت ہی ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 111.35 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت دہلی میں 89.62 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
جمعہ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 122.01 ڈالر فی بیرل رہی۔ تاہم امریکی صارفین کی قیمتوں میں توقع سے زیادہ اضافے اور چین کی جانب سے نئے کورونا لاک ڈاؤن اقدامات نافذ کرنے کے بعد یہ جمعہ کو 1.06 ڈالر فی بیرل تک پہنچی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 84 سینٹس گر کر 120.67 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔
بھوپال میں اتوار کو پٹرول کی قیمت 108.65 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 93.90 روپے فی لیٹر تھی۔ حیدرآباد میں پٹرول 109.66 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، جب کہ ڈیزل 97.82 روپے فی لیٹر تھا۔
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق بنگلورو میں پٹرول کی قیمت 101.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.89 روپے فی لیٹر تھی۔
ملک کے دیگر حصوں میں ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے بعد کلکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا، جب کہ ڈیزل کی قیمت اب 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔
چنئی میں ہفتہ کو پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔