سورج کی روشنی پر چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی تیار

8

سورج کی روشنی پر چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی تیار

سورج کی روشنی پر چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی تیار

نیدر لینڈ کی کمپنی کی جانب سے جلد مارکیٹ میں سورج کی روشنی پر چلنے والی سولر الیکٹرک گاڑی متعارف کروائی جائے گی۔

دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور امریکہ جیسے امیر ممالک میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

جس کے بعد مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کا ہر طرف شور ہے اور کمپنیاں اس پر بہت کام بھی کررہی ہٰیں مگر اب آپ کو بہت جلد سورج کی روشنی پر چلنے والی گاڑیاں بھی روڈ پر نظر آئیں گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نیدر لینڈ کی لائٹ ایئر نامی ایک کمپنی بہت جلد سورج کی روشنی پر چلنے والی سولر الیکٹرک کار متعارف کروانے جارہی ہے جس کے لیے صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

کمپنی نے 60 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر والی 949 گاڑیاں تیار کرلی ہیں جس کی چھت اور دروازوں پر سولر پینل نصب ہوں گے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن یہ بجلی سے ہی چارج ہوتی ہیں اور بجلی کو خام تیل سے تیار کیا جاتا ہے۔

لیکن اس سولر الیکٹرک کار کو آپ سورج کے ذریعے دن میں کسی بھی وقت چارج کرسکتے ہیں جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی سولر اور الیکٹرک بیٹری کی بدولت ایک مرتبہ چارج کرنے سے 700 کلو میٹر سے بھی زیادہ سفر کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو فیض آباد پر دھرنے کی اجازت، دارالحکومت کے راستے سیل

اس گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو رکھی گئی ہے یعنی پاکستانی 5 کروڑ 35 لاکھ روپے سے بھی زائد جبکہ یہ گاڑی آئندہ چند ہفتوں میں یورپ میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب کمپنی کم قیمت والا ماڈل بھی تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کی پروڈکشن 2024 کے آخر یا 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق کم قیمت والی گاڑی کی قیمت 30 ہزار یورو سے شروع ہوگی یعنی پاکستانی 64 لاکھ سے زائد۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.