بجٹ میں امیروں کے غیر پیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیا، وزیر اعظم

سابق حکومت کے مقابلے میں نیا بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، وزیراعظم

36

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پچھلے حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں، جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔بجٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقات کو سبسڈی دی گئی ہے، سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ وزارتوں، محکموں، صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے، نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں، پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کی جائیں، خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے، اور محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔شہبازشریف نے ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل اور بعد نقاصی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، اور اسپرے کے انتظامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.