بھارت میں توہین رسالت ﷺ کے بعد قطری کھلاڑیوں نے دنیا کا اہم پیغام دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں قطری کھلاڑیوں کو نبی آخری الزمان حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
محبت کا اظہار اور احتجاج شدت پسندی سے نہیں
قطری کھلاڑی میچ شروع ہونے سے پہلے دنیا کو میسج دے رہے ہیں…
میرے ماں باپ میرا مال میری جان میرا سب کچھ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم پر قربان ماشاءاللّٰہ #آقا_دوجہاں_پر_جان_قربان pic.twitter.com/WCNPkJGl54
— Raja Asim (@RajaAsimNawaz) June 10, 2022
اس موقع پر انہوں نے شدت پسندی کے بغیر محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ قطری کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل دنیا کو ایک اہم پیغام بھی دیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری کھلاڑی اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے ایک بینر بھی اٹھارکھے ہیں۔
بینر پر انہوں نے لکھا کہ ’میرے ماں باپ، میرا مال، میری جان اور میرا سب کچھ آپ ﷺ پر قربان‘۔
واضح رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے انڈین میڈٰیا پر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔
جس پردنیا بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا جس پر بی جے پی اپنی ترجمان کو ہٹانے پر مجبور ہوگئی تھی۔
حکمراں جماعت نے ترجمان نوپور شرما کو معطل کرنے کے بعد دہلی کے میڈیا ہیڈ نوین کمار کو بھی گستاخانہ ٹوئٹ کے بعد پارٹی سے بے دخل کردیا تھا۔