پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان تو کردیا گیا، تایم بجٹ کون پیش کرے گا؟ یہ فیصلہ نہ ہوسکا
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہفتہ 11 جون کو لاہور میں ہوئی۔
ملاقات میں صوبائی کابینہ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ جب کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرے مرحلہ بار پھر تاخیر کا شکار ہوگيا۔ دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں پنجاب کے وزیر خزانہ کے انتخاب کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سخت تحفظات سمیت دیگر مسائل پر کابینہ کے حلف اٹھانے کا معاملہ ملتوی ہوا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن کو وزیر خزانہ نہ بنائے جانے پر اپنے وزیروں کیلئے اہم محکموں کے قلمدان فوری حلف کے بعد دینے کیلئے اصرار کیا گیا تھا۔ تاہم یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھیجوای دیئے ہیں۔