بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف ڈھاکہ میں ہزاروں افراد کا احتجاج

بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز

63

بنگلہ دیش میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بدھ کو دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور اگلے عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔بی این پی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اگست سے احتجاج کر رہی ہے، بی این پی خالدہ ضیاء کی غیر مشروط رہائی اور انتخابات کیلئے عبوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہی ہے۔کرپشن کے الزام میں دس سال کی سزا پانے والی خالدہ ضیاء پر مارچ 2020 میں مشروط رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا ملک چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔اگست میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سے پولیس اور حکمران عوامی لیگ کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں بی این پی کے 11 رہنما یا حامی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق درخواست پر عدالت کے سوالات
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.