(تکبیر نیوز—- امریکا، نیویارک) نیویارک میں پاکستان کے وزیر خارجہ Ishaq Dar اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان نے اقوام متحدہ کے چارٹر، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں سے مشترکہ وابستگی کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر گلوبل ساؤتھ کی مؤثر آواز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے منصفانہ عالمی نظام کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم Shehbaz Sharif اور آذربائیجان کے صدر Ilham Aliyev کی قیادت میں تعلقات مزید مضبوط ہونے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ توانائی اور ایل این جی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
