(تکبیر نیوز—- فرانس)
فرانس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بین گویر کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بیرے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایتامار بین گویر کو فرانس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر شدید غصے اور ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق وہ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مل کر یورپی یونین سے بھی اسرائیلی وزیر کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔
