(تکبیر نیوز—- ترکیہ)
جرمنی اور ایران کے بعد Turkey میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترک پولیس نے شرناق اور بایبُرت میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 افغان مہاجرین سمیت 6 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق بایبُرت میں پناہ گزینوں کو سرحد پار کروانے والے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے تین افغان کارندے بھی پکڑے گئے ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ترک محکمۂ ہجرت کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاریوں اور فوری ملک بدری کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
