اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بیل گھس گیا، ویڈیو وائرل

22

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے اناؤ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ میں سردی سے پریشان ایک بیل گھس گیا۔ بیل کی بینک میں انٹری کا احساس ہوتے ہی افراتفری مچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیل کو عمارت سے باہر نکالا۔ بیل کی بینک میں کھڑے ہونے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کیے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بیل کو دیکھیں کتنے صبر کے ساتھ اپنی باری آنے کا انتظار کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزے کا غلط استعمال کیا جانے لگا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.