کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی زد میں آکر 23 سالہ لڑکی جاں بحق

48

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں واقع اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون حمیدہ جاں بحق ہوئی۔

شوہر نے پولیس اہلکار ’عدیل پتافی‘ پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بچے کو ڈاکٹر کو دکھا کر واپس آرہے تھے کہ اس دوران ہمارے سامنے سے دو لڑکے بھاگتے ہوئے گئے جن پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی‘۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میری بیوی پولیس اہلکار عدیل پتافی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جائیداد کی خرید وفروخت کیلئے جدید نظام متعارف کرنے کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.