سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ

19

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار      900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1848 ڈالرز فی اونس کی سطح پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا افغان زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.