پنجاب کے مالی سال 23-2022 کا حجم 2700 ارب سے زائد کا ہوگا

16

لاہور: پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2700 ارب روپےسے زائد ہوگا جس  میں غیر ترقیاتی اور جاری اخراجات کی مد میں 1700 ارب جب کہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 650 ارب روپےکے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہوگا، تعلیم کی مد میں 415 ارب کےفنڈز مختص کرنے کی سفارشات ہیں۔

صحت کے لیے 300 کروڑ روپے، پنجاب پولیس کے لیے 150ارب ، ویمن ڈویلپمنٹ کے لیے 37 کروڑ روپے، عوامی ریلیف پیکج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ارب 31 کروڑ اور شعبہ زراعت کے لیے 38 ارب روپےکےغیرترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویزہے۔

 صاف پانی کے منصوبوں کے لئے 11 ارب 95 کروڑ روپے، سڑکوں کے لئے 78 ارب روپے، آبپاشی کے لئے 27 ارب 63 کروڑ روپے، سرکاری عمارات 30 ارب، جنوبی پنجاب کے لئے 31 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزیدبتایا کہ محکمہ خزانہ پنجاب کا پہلا بجٹ مسودہ ایوان وزیراعلیٰ نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد دوسرا مسودہ ایوان وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا، اس مسودے کے مطابق پنجاب کو وفاق سے واجب الادا رقوم کی مد میں 120 ارب روپے موصول ہونا ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 خواتین جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.