گھی و آئل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

15

لاہور: گھی و آئل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام پر ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے اضافے سے 560 سے بڑھ کر 580 روپے کلو ہو گئی۔

درجہ دوم گھی کی قیمت 540 روپے سے بڑھ کر 560 روپے کلو ہو گئی جبکہ کوکنگ آئل 10 روپے اضافے سے 590 روپے لٹر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا تھا۔

 یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ  کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک ہوگئی۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  ایمیزون ایلکسا اب فوت شدہ اہلِ خانہ کی آواز میں بات کرسکے گا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.