ایک وقت تھا کہ جب دنیا کی بڑی آبادی صحت اور جلد کے مسائل کے حل کے لئے بازار میں دستیاب مصنوعات کو استعمال کیا کرتی تھی تاہم موجودہ دور میں گھروں میں عام استعمال ہونے والی اشیاء میں تحقیق کی بدولت ایسے خواص دریافت ہوئے ہیں جو صحت کے مسائل کے حل اور خوبصورتی میں اضافے میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔
یہی وجہ ہے اب لوگوں کی بڑی تعداد ان مصنوعات کو خود بنانا پسند کرتی ہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انہیں اس بات کا اطمینان رہتا ہے وہ جو اجزاء استعمال کر رہے ہیں وہ ان کی صحت، جلد، بالوں، چہرے اور ناخنوں کے لئے بے حد فائدہ مند ہیں۔ یہاں پر اسی حوالے سے شہد اور ناریل کے تیل کو ملا کر استعمال کرنے کے بارے میں بتایا جارہا ہے، کیونکہ شہد اور نارل کے تیل کا مرکب انتہائی طاقت کا حامل ہے۔
شہد
شہد ایک مکمل غذا اور بہترین دوا ہے اس میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ صحت اور جلد سے جڑے کئی مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہیں، جیسے کھانسی اور الرجی میں شہد کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل لوریک ایسڈ حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے ایک طرح کی سیرشدہ چکنائی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کا تیل ذیابیطس اور ہائپوتھائیرائڈ کے لئے مفید تصور کیا جاتا ہے جبکہ یہ دماغی بیماری الزائمرکی رفتار کو سست کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے مگر اس مقصد کے لئے ورجن ناریل کا تیل استعمال کرنا ضروری ہے۔
ناریل کے تیل اور شہد کا استعمال
نہانے کے لئے
نہانے کے پانی میں شہد اور ناریل کے تیل کی کچھ مقدار شامل کرنا جلد کی قدرتی نمی بڑھانے اور مرمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر اس میں چند قطرے لیوینڈر آئلک ے شامل کر لئے جائیں تو آپ کو کسی دوسری مہک کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کھانسی کے لئے
شہد اور ناریل کے تیل کو لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر کھانسی کے لئے ایک مؤثرشربت تیار کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے اسی لئے یہ کھانسی کی روک تھام اور آپ کے مدافعتی نظام کی بہتر انجام دہی میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
کھانسی کا شربت بنانے کے لئے تین چمچ لیموں کا رس، دو چمچ ناریل کا تیل اور ایک چوتھائی کپ خالص شہد۔
شہد اور لیموں کے رس کو اچھی ملائیں، اب ایک پین میں ناریل کو تیل کو دھیمی آنچ پر پگھلائیں اور پھر اس میں لیموں اور شہد سے بنے مکسچر کو بھی میں شامل کریں کچھ دیر رہنے دیں پھر اس شربت کو ساس پین سے کسی شیشے کے برتن میں نکال لیں۔ جب بھی اس شربت کو استعمال کرنا ہو اس کے ایک یا دو چمچ نیم گرم پانی یا چائے میں ملا کر استعمال کریں۔
یہ شربت سانس کی نالی کی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔
مؤسچرائزنگ ماسک
ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل۔ ان دونوں کو ملاکر کر چہرے اور گردن پرلگائیں بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔