کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش

31

نئے بجٹ میں کھاد پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ 2022-23 میں بھاری منافع کمانے والے شعبوں پر 3 فیصد کارپوریٹ ٹیکس لگانےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

نئے بجٹ میں 80 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے ،خوردنی تیل کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 2 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر 10 ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بھی  سیلز ٹیکس دوبارہ سے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس  صفر ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں سخت ترین کورونا لاک ڈاؤن کے باعث معیشت کو نقصان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.